اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کرغستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ‘ کرغزستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں‘ دونوں ممالک کو تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ منگل کو کرغز پارلیمنٹ کے سپیکر نے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ کرغزستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ ای سی او کانفرنس میں کرغزستان کے وزیر اعظم کی آمد خوش آئند اقدام تھا ۔ پاکستان کرغزستان کے درمیان سیاسی اور دفاعی تعلقات کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ کرغزستان ہمارے پالیمانی تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے۔ دونوں ممالک کو تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔
خبرنامہ
پاکستان کرغستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے: نواز شریف
