راولپنڈی (ملت + آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا ،کسی بھی ملک کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں خواتین کا بنیادی کردار ہوتا ہے ،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو خواتین کے حقوق کی بات کرتا ہے ،اداروں میں خواتین کے حقوق سے متعلق مردوں کی تربیت زیادہ ضروری ہے،اسلام میں خواتین کے احترام پر زور دیا گیا ہے ،پاکستان میں خواتین کے بنیادی حقوق کو یقینی بنادیا گیا ہے۔وہ بدھ کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک پاکستان میں محترمہ فاطمہ جناح قائد سے ایک قدم آگے ہوتی تھیں،کسی بھی ملک کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں خواتین کا بنیادی کردار ہوتا ہے،خواتین اپنی استعداد سے زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے،ہر ادارے میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کیخلاف کمیٹی موجود ہونا چاہیے،پاکستان میں خواتین کے بنیادی حقوق کو یقینی بنادیا گیا ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو خواتین کے حقوق کی بات کرتا ہے،خواتین کے حقوق کے حوالے سے معاشرے کو کردار ادا کرنا چاہیے،آئین ،اسلام خواتین کے مساوی حقوق کی بات کرتا ہے،وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے مخصوص سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،وزارت داخلہ میں نمائندگی کرنیوالی میں پہلی خاتون تھی،خواتین کے حقوق پر عملدرآمد کیلئے مریم نواز دن رات کام کررہی ہیں،اداروں میں خواتین کے حقوق سے متعلق مردوں کی تربیت زیادہ ضروری ہے،اسلام میں خواتین کے احترام پر زور دیا گیا ہے۔(رڈ)
خبرنامہ
پاکستان کی ترقی کیلئے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا، مریم اورنگزیب
