پاکستان معاشی بحالی سے ترقی کی راہ پرگامزن ہے، مشیر خارجہ کا بنکاک میں کانفرنس سے خطاب
بنکاک (ملت+آئی این پی )مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جامع پالیسی اپناتے ہوئے استحکام حاصل کیا جب کہ سیکیورٹی کی صورت حال میں بھی بہتری آئی ہے۔ منگل کو بنکاک میں ایشیا تعاون مکالمے کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ایشیا بین الاقوامی معیشت میں تیزی سے ابھرتا ہوا خطہ ہے جس میں مزید ترقی کے لیے بے پناہ مواقع موجودہیں جب کہ اس خطے کوغربت ،خوراک کی کمی ،صحت کی غیرمعیاری سہولتوں ،ناخواندگی ،ماحولیاتی تبدیلی اورقدرتی آفات جیسے چیلنجز کاسامنا ہے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نیدہشت گردی کے خلاف جامع پالیسی اپناتے ہوئے استحکام حاصل کیا اور سیکیورٹی کی صورت حال بہترہوئی ہے جب کہ معاشی بحالی سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔
خبرنامہ
پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی، سرتاج عزیز
