اسلا م آباد (ملت + آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو دوستی ،تعاون اورباہمی ہم آہنگی اور احترام کی مضبو ط بنیادوں پر استوار ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یور پی یونین کے سفیر Mr. Jean Francois Cautain سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں سپیکر سے ملا قات کی۔اس مو قع پر فرسٹ سیکر ٹریMr.Pieere Michelبھی مو جود تھے۔سپیکر نے پاکستان میں جمہوری استحکام اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے یورپی یونین کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت یورپی یونین کے ساتھ طویل المدتی اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کے لیے پر عزم ہے جس کا خصوصی محور اقتصادی و تجارتی شراکت داری اور سیکورٹی کے شعبوں اور پارلیمانی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ہے ۔یورپی یونین کے سفیر Mr. Jean Francois Cautain نے سپیکر کے تاثرات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ یورپی یو نین پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی،صنفی مساوات ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے سپیکر کو اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمانی عملے کی استعداد کا ر میں اضافے کے لیے یورپی یو نین کے تعاون کا یقین دلایا ۔
خبرنامہ
پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے: ایاز صادق
