خبرنامہ

پاک بحریہ کا سی پیک کو فروغ دینے میں اہم کا کردارہے، مشاہد

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی )سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین اور سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاکستان نیوی کے کردار کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیوی نے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی بھارتی ایٹمی آبدوز کا باہر سے پیچھا کر کے اسے سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ بھارتی آبدوز، بظاہر ایک جاسوسی مشن پرتھی جو پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی لیکن پاک بحریہ نے کامیابی سے اس کا پتہ لگا لیا نگرانی اور تعاقب کے بعد اسے پاکستان کی قومی سلامتی کو بغیر نصان پہنچائے وآپس بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔انہوں نے کہا انہوں نے اس معاملے پر سینیٹ میں بھی بات کی ہے انہوں نے کہا پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات میں ایڈمرل زکا اللہ اور دیگر بحریہ کے کمانڈروں کو ذاتی طور پرمثالی نگرانی، آپریشنل تیاری اور فیصلہ کن قائدانہ صلاحیت دکھانے کے لئے دشمن کی بحریہ کا تعاقب کرنے پر مبارکباد پیش کی۔سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ وقت آ گیا ہے پوری پاکستانی قوم صرف پاکستان کی سمندری سیکورٹی میں مزید اضافہ کر کے سمندری حدود کو محفوظ بنا سکتی ہے انہوں نے کہا پا کستان نیوی پر فخر ہے جس نے نہ صر پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کی بلکہ معیشت کو بھی فروغ دیا انہوں نے سی پیک کے تناظر اور گوادر پورٹ کے حوالے سے کہا کہ گوادر پورٹ کی مضبوطی کے ذریعے سی پیک کو فروغ دینے میں ، پاک بحریہ کا کردار حقیقی معنوں میں اہم ہو گا ۔