اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے‘ حکومت پاک فضائیہ کی استعداد کار میں اضافے کے لئے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔ وہ پیر کو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات کے دوران ایئر چیف مارسل نے پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا وزیراعظم نواز شریف نے ملکی فضائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے حکومت پاک فضائیہ کی استعداد کار میں اضافے کے لئے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔
خبرنامہ
پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے، وزیراعظم
