خبرنامہ

پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں:‌نواز شریف

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے آواران دھماکے میں فوجی افسر اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں۔جمعرات کو وزیراعظم نے آواران دھماکے میں فوجی افسر اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت کی۔اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ دشمن بزدلانہ کارروائیاں ہی کرسکتا ہے مگر بہادر فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،پاک فوج نے دفاع وطن میں قربانیاں دے کر ثابت کیا کہ مادر وطن محفوظ ہاتھوں میں ہے،پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں۔