شیخوپورہ (ملت آن لائن + آئی این پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے مصمم ارادہ کیا ہے کہ پاکستان کی آزادی خود مختاری ،سالمیت اور کسی بھی طرح کی ریاست مخالف سرگرکیوں پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا، پاک چین تعلقات پر پڑوسی ملک سمیت کسی کو بھی پریشان نہیں ہو نا چا ہئے پاک،چین سٹریٹجک تعاون خطے میں امن واستحکام کا ضامن ہے سی پیک ترقی کا سنگ میل ہے پاکستان ،چین ،جنوبی اور وسطی ایشیا میں خوشحالی آئیگی ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے، اس معاملے پر ہمارے اوپر کو ئی دباؤ نہیں کسی کو بھی ریاست مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو بھی ملوث پا یا جا ئے گا اس کا انجام بھی کلبھوشن جیسا ہی ہو گا۔وہ جمعہ کوشیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میں مقامی سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے ۔ سا بق صوبا ئی وزیر جنگلات را ئے اعجازاحمد خاں ، چیئر مین ضلع کونسل انجینئر احمد عتیق انور، ایم ڈی مقامی سکول را ئے اجمل ، میڈ یا کو آرڈینیٹرندیم گورایہ ، وائس چیئر مین بلدیہ مریدکے را نا ماجد نواز ،چیئر مین بلدیہ صفدرآباد خالد محمود بھٹی ، ملک ندیم محمود چوہان سمیت طلبہ و طا لبات ، اساتذہ ، والدین اور معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی تقریب سے سا بق صوبائی وزیر رائے اجاز احمد خاں ، چیئر مین ضلع کونسل انجینئر احمد عتیق انور نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایم ڈی مقامی سکول رائے اجمل نے وفاقی وزیر رانا تنویرحسین کو سوینئر پیش کیا مہمان خصو صی نے تقریب کے اختتام پر نما یا ں کامیابی پر طلبہ و طا لبات کو انعامات تقسیم کئے۔انہو ں نے ذرائع ابلاغ سے بھی گفتگو کی ۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ تعلیم کے بغیر دنیا میں کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا تعلیم کے فروغ کے لئے جہاں حکومتی تعلیمی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں وہاں پر نجی تعلیمی اداروں کا کردار بھی لا ئق تحسین ہے وفاقی حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں تعلیم کے لئے 20ارب روپے سے بڑھا کر 120ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے بھی اپنے بجٹ کا ایک چوتھائی حصہ شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے دیا ہے وزرات سائنس وٹیکنالوجی نے آٹھویں پاس 3سو بچوں کو پی ایچ ڈی کروانے کی ذمہ داری لی ہے آٹھویں کلاس سے لیکر پی ایچ ڈی کرنے تک جتنے بھی اخراجات آئینگے وہ ہماری وزارت برداشت کرے گی اسی طرح ملک کی دو ٹاپ کلاس یونیورسٹیوں کا مسٹس اور نٹس کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ دنیا کی 5سو بہترین یونیورسٹیوں میں پاکستان کا شمار ہو نا ضروری ہے اس وقت ملک کی دونوں یونیورسٹیوں کا شمار دنیا کی 6سو بہترین یونیورسٹیوں کیا جا تا ہے اس وقت ہمارے ملک میں شرح خواندگی کا تناسب 41سے 44فیصد ہے آئندہ چند سالوں میں کم ازکم شرح خواندگی کا تناسب 80 فیصد تک لیکر جا ئینگے۔ وفاقی وزیر نے سکو ل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا قبل ازیں اپنے فارم ہاؤس مریدکے میں ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا حکومت نے مصمم ارادہ کیا ہے کہ پاکستان کی آزادی خود مختاری ،سالمیت اور کسی بھی طرح کی ریاست مخالف سرگرکیوں پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات پر پڑوسی ملک سمیت کسی کو بھی پریشان نہیں ہو نا چا ہئے پاک،چین سٹریٹجک تعاون خطے میں امن واستحکام کا ضامن ہے سی پیک ترقی کا سنگ میل ہے پاکستان ،چین ،جنوبی اور وسطی ایشیا میں خوشحالی آئیگی انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے اس معاملے پر ہمارے اوپر کو ئی دباؤ نہیں کسی کو بھی ریاست مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو بھی ملوث پا یا جا ئے گا اس کا انجام بھی کلبھوشن جیسا ہی ہو گا ۔
خبرنامہ
پاک چین تعلقات پر پڑوسی ملک سمیت کسی کو بھی پریشان نہیں ہو نا چا ہئے
