اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے بارے میں دونوں ملکوں کی ’’پوائنٹ کوآپریشن کمیٹی‘‘ کے حالیہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ کیلئے متعلقہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (پیر کو )ہوگا،پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صوبوں کو بالخصوص خیبرپختونخوا اور سندھ کے توانائی اور اقتصادی زونز کے مزید منصوبے شامل کرنے سے بھی آگاہ کیاجائیگا،خیال رہے کہ ان منصوبوں کی شمولیت پر صوبوں نے سی پیک منصوبہ پر مجموعی طور پر اطیمنان کا اظہار کیاہے اور ذمہ دارحلقوں کا کہنا ہے کہ صوبوں کے تحفظات تقریباً ختم ہوچکے ہیں،اس اہم پیش رفت پر بریفنگ کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کا اہم اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال سی پیک پر جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے،اسی طرح2017میں سی پیک پر کاموں کیلئے منصوبوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیاجائے گا،اس اہم اجلاس میں منصوبہ بندی و ترقی،پانی و بجلی،مواصلات،بندرگاہیں و جہاز رانی،چیئرمین نیشنل ہائی وے،پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے سربراہ،ایم ڈی این ٹی ڈی سی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کو بلایا گیا ہے،تمام ضروری منصوبوں کی دستاویزات اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔۔۔۔(خ م+اع)
خبرنامہ
پاک چین پوائنٹ کوآپریشن پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس( کل )ہوگا
