خبرنامہ

پا کستان میں اقلیتوں کواپنی تقریبات، رسومات، تہوار منا نے کی آزادی حا صل ہے، عابد شیر

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) وزیر مملکت بجلی وپانی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پا کستان بنا نے میں اقلیتوں نے بھی اہم کردار اداکیا۔ پا کستان میں اقلیتوں کو اپنی ہر قسم کی تقریبات رسومات ادا کر نے تہوار منا نے مکمل آزادی حا صل ہے۔ وزیر اعظم میا ں نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں کرسمس کے موقعہ پر 2دن کرسچن آ بادیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ۔وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پا کستان میں کرسچن کمیونٹی سمیت تمام اقلیتوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے اور اقلیتوں کو پا کستان میں اپنی ہر طرح کی تقریبات اور رسومات ادا کر نے اور تہوار منا نے کی مکمل آزادی حا صل ہے انہوں نے کہا وزیر اعظم پا کستان میا ں نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں کر سمس کے موقعہ پر ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظا مات کیے گئے ہیں اور 24سے 25دسمبر کرسچن آبادی والے کسی بھی علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی تا کہ کر سچن کمیونٹی اپنا تہوار پر جوش طر یقے سے منا سکیں ۔