فیصل آباد (ملت + آئی این پی) وزیر مملکت بجلی و پا نی عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ جب ہم حکومت میں آئے تھے تو 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی ہم نے اندھیروں میں الیکشن لڑا تھا آج انڈسٹرئل ایریاز کو بلا تعطل بجلی کی فرا ہمی اور ملک کے بیشتر علاقوں میں صرف 1گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے جیسے رواں سال کے آخر تک ختم کر دیا جا ئے گا میاں نواز شریف پا کستان کے عوام کی واحد امید ہیں جن سے ملک کی ترقی کی امید لگا کر قوم سی پیک کے منصوبے کی کا میا بی کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ وہ گز شتہ روز نذیر کا لونی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا پا گل خان جس الیکشن کمیشن پر چند دن پہلے الزامات لگا رہے تھے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد اسی کے شادیا نے بجا رہے ہیں انہوں نے کہا پی ٹی آئی عمران خان پا کستان پر نہو ست بن کر آیا ہے اسے ہم نے ترقیاتی کام کر کے ہم نے اس کے آف بچوں کے پاس لندن بگا نا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف چا روں صوبوں کو موٹر ویز کے ذریعے چاروں صوبوں کو آپس میں ملا رہے ہیں جبکہ پا گل خان قوم کو آپس میں لڑا نے کے چکروں میں ہیں انہوں نے کہا الیکشن 2018میں مسلم لیگ نون اپنے کا موں کی وجہ سے عوامی عدا لت میں جا ئے گی اور الیکشن میں کا میابی کے بعد اگلے 5سال بھی ملک وقوم کی خدمت کر ے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ۔
خبرنامہ
پا گل خان چند دن پہلے الیکشن کمیشن پر الزامات لگا رہے تھے: عابد شیر
