خبرنامہ

پرنٹ میڈیا نے جمہوریت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نو منتخب نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا نے جمہوریت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے ‘ حکومت آزاد اور خود مختار میڈیا پر یقین رکھتی ہے ‘ آزاد اور متحرک میڈیا کی ترقی کیلئے حکومت مکمل تعاون کرے گی ‘ توقع ہے منتخب نمائندے پرنٹ میڈیا کی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم نواز شریف نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نو منتخب نمائندوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پرنٹ میڈیا نے جمہوریت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔آزاد اور متحرک میڈیا کی ترقی کیلئے حکومت مکمل تعاون کرے گی۔ حکومت آزاد اور خود مختار میڈیا پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد اور خود مختار میڈیا کا ملکی ترقی میں انتہائی اہم کردار ہے۔ توقع ہے منتخب نمائندے پرنٹ میڈیا کی ترقی میں اپنا کردار موثر طریقے سے ادا کریں گے۔