خبرنامہ

پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر تعینات، عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ٗ شفقت محمود نے پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاقائم مقام وائس چانسلر تعینات کردیا ہے ٗ وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود یونیورسٹی کے فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔وہ یونیورسٹی کے چاروں ڈین میں سب سے سینئر ترین ڈین ہیں۔یاد رہے کہ سابق وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی 8۔اکتوبر کو مدت کی تکمیل پر سبکدوشی سے یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔