خبرنامہ

پرویزمشرف اورانکے ساتھیوں نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا،

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویزمشرف اورانکے ساتھیوں نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا،سرکاری مصروفیات کی وجہ سے سیاسی معاملات پر زیادہ توجہ نہیں دے پارہے تھے، تمام سیاسی جماعتوں کی طرح (ن)لیگ کو بھی انتخابی تیاری کا حق ہے۔منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کو کھنڈر بنا دیا گیا ،سندھ میں سیاسی دستک دے رہے ہیں ،متبادل قیادت دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)سندھ میں سیاسی خلا پْر کرے گی ، پیپلز پارٹی نے سندھ میں لوگوں کو مایوس کیا ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویزمشرف اورساتھیوں نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا،سرکاری مصروفیات کی وجہ سے سیاسی معاملات پر زیادہ توجہ نہیں دے پارہے تھے، تمام سیاسی جماعتوں کی طرح (ن)لیگ کو بھی انتخابی تیاری کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی میٹنگ کا پاناما کے فیصلے سے متعلق فیصلے سے دور تک تعلق نہیں ۔