خبرنامہ

پشاور ایئرپورٹ کا کام جلد مکمل ہو جائے گا: آفتاب

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ پشاور ایئرپورٹ کی مرمت کا کام رواں سال مکمل ہو جائے گا‘ اس سے مسافروں کو اضافی سہولیات میسر ہونگی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ٹرمینل بلڈنگ کی توسیع اور بحالی کا کام بھی شروع ہو چکا ہے۔ اس سے مسافروں کو اضافی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔