خبرنامہ

پشاور موڑ کے نزدیک ہفتہ وار بازار کی روڈ کے حصے کی مرمت کا آغاز: مائزہ حمید

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری مائزہ حمید نے کہا ہے کہ پشاور موڑ کے نزدیک ہفتہ وار بازار کی روڈ کے ایک چھوٹے حصے کو میٹرو حکام نے بغیر مرمت چھوڑ دیا ہے‘ فنڈز مختص کئے جانے کے بعد اس کی مرمت کا آغاز کردیا جائے گا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیر اکبر خان کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری مائزہ حمید نے بتایا کہ ہفتہ وار بازار پشاور موڑ کی سروس روڈ کے ایک چھوٹے سے حصے کی مرمت کی ضرورت ہے۔ میٹرو حکام نے اس کو کام کئے بغیر چھوڑ دیا ہے۔ یہ میٹرو منصوبہ کا حصہ تھا تاہم ضروری منظوری اور فنڈز کی تخصیص کے بعد کام آغاز کردیا جائے گا۔