خبرنامہ

پنجاب حکومت کے اچھے کاموں سے دیگرصوبوں کو سیکھنا چاہئے

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) نجی ادارہ بہبود آبادی کونسل سمٹ کے اختتامی سیشن سے خطاب میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مردم شماری کرانے کا اعلان باعث مسرت ہے، آبادی کا کنٹرول اور اسکی بہبود سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامناسب غذائیت اور غذائی قلت سے مرنے والے بچے ہمارے اپنے بچے ہیں، حکومتی سطح پر آبادی کی بہبود سے متعلق تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلعی، صوبائی اور پارلیمانی سطح پر یہ انفراسٹکچر موجود ہیں، آبادی سے متعلق مسائل پر وفاقی اور صوبائی حکومت بھرپور کام کر رہی ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اچھے کاموں سے دوسرے صوبوں کو بھی سیکھنا چاہئے، بہبود آبادی سمٹ میں سابق وزیر اطلاعات جاوید جبار سمیت مختلف این جی آوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔