اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزراء اور صوبائی پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں کے میئرز، ڈپٹی میئرز اور ضلع چیئرمین کے عہدے کیلئے متعدد ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں راولپنڈی کے میئر کے عہدے کیلئے سردار نسیم کے نام پر اتفاق ہو گیا تاہم اندرونی اختلافات کے باعث کسی اور شہر کے میئر یا چیئرمین کیلئے ناموں کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ اجلاس بدھ کو بھی جاری رہے گا۔ اجلاس میں چودھری نثار، رانا ثناء اللہ، آصف کرمانی، پرویز رشید، حمزہ شہباز اور سعود مجید و دیگر نے شرکت کی۔
خبرنامہ
پنجاب میں میئر اور چیئرمین کیلئے وزیراعظم کی مشاورت
