اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد نے کہا ہے کہ پچھلے پندرہ سالوں میں بجلی کا ایک بھی کارخانہ نہیں لگا‘ ہماری حکومت نے 11بڑے کارخانے لگائے اور 2017 کے آخر تک 90فیصد لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں آبادی بڑھ رہی ہے تو بجلی کی ضروریات بھی بڑھ رہی ہیں‘ لوڈشیڈنگ کے قومی معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پندرہ سالوں میں بجلی کا ایک بھی کارخانہ نہیں لگا ہماری حکومت نے چار سالوں میں گیارہ بڑے کارخانے لگائے ہیں‘ 2017 کے آخر تک ملک سے 90سے 95 فیصد لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ دعوے سے کہتا ہوں کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ (ن) لیگ کی حکومت کے ہاتھوں ہی ہوگا۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے پوری کوشش کررہے ہیں بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے اس سال کے آخر تک تمام منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔
خبرنامہ
پچھلے پندرہ سالوں میں بجلی کا ایک بھی کارخانہ نہیں لگا
