خبرنامہ

پڑوسی ملک کا ایٹمی صلاحیت میں اضافہ خطے کیلئے خطرہ ہے

نیویارک (ملت آن لائن + آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک کا ایٹمی صلاحیت میں اضافہ خطے کیلئے خطرہ ہے‘ پاکستان فیسائل مواد کے معاہدے کی اصولی مخالفت کرتا ہے‘تخفیف اسلحے سے متعلق چند جوہری طاقتوں کا دوہرا معیار سمجھ سے بالاترہے‘ ہم خطے میں طاقت کاتوازن برقراررکھنے کیلئے کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقراررکھیں گے۔نیویارک میں منعقدہ تخفیف اسلحہ کمیشن سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان فیسائل مواد کے معاہدے کی اصولی مخالفت کرتا ہے ہم خطے میں طاقت کاتوازن برقراررکھنے کے لئے کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقراررکھیں گے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ تخفیف اسلحے سے متعلق چند جوہری طاقتوں کا دوہرا معیار سمجھ سے بالاترہے اور پڑوسی ملک کا ایٹمی صلاحیت میں اضافہ جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ ہے پاکستان بھارت کے ساتھ جوہری تجربوں پر دوطرفہ پابندی پر آمادہ ہے جس پر خود بھارت کی جانب سے آمادگی کا اظہار کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ تخفیف اسلحے کاعالمی ایجنڈا ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ملکوں کی وجہ سے نامکمل ہے اس کی وجہ کچھ ریاستوں کا ایٹی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی تبلیغ کرنا ہیں کچھ ریاستیں اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں بہتری پیدا کر رہی ہیں تاہم پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اور وہ بھی کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔