اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجلی کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن کے منصوبے، پیداواری منصوبوں کے متوازی مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اسلام آباد میں اقتصادی راہداری اور وزارت پانی و بجلی کی جانب سے توانائی کے زیر تکمیل منصوبوں پرجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کو ماحول دوست بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور بین الاقوامی قواعد کو مد نظر رکھا جا رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی رابطے استوار کرنے کے لئیایس او پی وضع کریں۔سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے تمام صوبائی حکومتیں وفاقی وزارت داخلہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائیاورمعیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔اجلاس میں توانائی، شاہراہوں، ریلوے، ماس ٹرانزٹ، خصوصی اقتصادی زونزاورگوادر کے زیر تکمیل منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اقتصادی راہداری کا طویل المدتی منصوبے کا جائزہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔اس موقع پر چینی سفارت خانے اور متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔
خبرنامہ
پیداواری منصوبوں کے متوازی مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: احسن اقبال
