خبرنامہ

پیپلزپارٹی دوسری حکومت کے کاموں کا کریڈٹ لینے میں ماہر ہے: طلال

اسلام آباد (ملت ان لائن + آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دوسری حکومت کے کاموں کا کریڈٹ لینے میں ماہر ہے ، پی پی دور میں سرکار کا پیسہ زرداری پے لگ رہا تھا ، کوئی جائے یا آئے مگر آصف زرداری عمر بھر حکومت میں نہیں آسکتے ۔ وہ پیر کو آصف زرداری کے خطاب پر ردعمل دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حاجیوں سمیت ہر آدمی کو لوٹا، زرداری کا پیسہ کبھی سرے محل اور کبھی سوئس اکاؤنٹ میں گیا، اب وہ نعروں سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی دوسرے حکومت کے کاموں کا کریڈٹ لینے میں ماہر ہے ، پی پی دور میں سرکار کا پیسہ زرداری پہ لگ رہا تھا ، کوئی جائے یا آئے مگر آصف زرداری عمر بھر حکومت میں نہیں آسکتے ۔