خبرنامہ

پیپلزپارٹی کرپشن چھپانے کیلئے بیان بازی کا سہارا لے رہی ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کرپشن چھپانے کیلئے بیان بازی کا سہارا لے رہی ہے،شرجیل اپنی چوری کا حساب دیں ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں،یہ وہ ٹولہ ہے جو سندھ کے گٹروں کے ڈھکن بھی بیچ کر کھا گیا ہے،پنجاب لینے کی بات کرنے والے کراچی کا کوڑا نہیں اٹھا سکے،اربوں روپے کی چوری کرنے والے سیاست کی آڑ میں بچنا چاہتے ہیں۔اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا ہے کہ یہ وہ چور ہیں جو چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی،یہ وہ ٹولہ ہے جو سندھ کے گٹروں کے ڈھکن بھی بیچ کر کھا گیا ہے،اربوں روپے کی چوری کرنے والے سیاست کی آڑ میں بچنا چاہتے ہیں،شرجیل اپنی چوری کا حساب دیں ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کرپشن چھپانے کیلئے بیان بازی کا سہارا لے رہی ہے،پنجاب لینے کی بات کرنے والے کراچی کا کوڑا نہیں اٹھا سکے۔طلال چوہدری نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو وفاق سے نکالے گئے اب سندھ سے نکالے جائیں گے۔