خبرنامہ

پیپلزپارٹی کی کرپشن اور لوٹ مار سے قومی ادارے تباہ ہوئے،

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی کرپشن اور لوٹ مار سے قومی ادارے تباہ ہوئے،وزیراعظم نوازشریف نے اداروں کو مستحکم کیا اور ان کو پاؤں پر دوبارہ کھڑا کیا،زرداری اپنی حکومت کی کرپشن لوٹ مار اور گندگی کی ذمہ داری قبول کریں کراچی آپریشن کامیاب ہورہا ہے تو اس کے ٹھیکیدار مت بنیں۔جمعہ کو پیپلزپارٹیپارلیمنٹیرینز کے صدرآصف علی زرداری کے بیان پرردعمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ کراچی میں جب بھی امن آیا میاں نوازشریف کے دور میں آیا،زرداری صاحب!محمد نوازشریف آپ کے دور حکومت کا آج تک گند صاف کر رہے ہیں،انہوں نے شہرقائد کی روشنیاں بحال کرنے کیلئے آپریشن شروع کروایا اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے آپریشن کی راہ میں روڑے اٹکائے تھے،پی پی حکومت نے کراچی آپریشن کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی،آج جب یہ آپریشن کامیاب ہورہا ہے تو آپ اس کے ٹھیکیدار نہ بنیں زرداری اپنی حکومتکی کرپشن لوٹ مار اور گندگی کی ذمہ داری قبول کریں۔طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کرپشن اور لوٹ مار سے قومی ادارے تباہ ہوئے تھے،وزیراعظم نوازشریف نے اداروں کو مستحکم کیا اور ان کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کیا۔پاکستان کے عوام نے ان کو مینڈینٹ دیا اور میاں نوازشریف نے ہمیشہ باوقار بامقصد سیاست کی ہے،خورشید شاہ منجے ہوئے سیاستدان ہیں۔۔۔۔(خ م)