اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) بیان برا ہو یا بھلا ہر سیاسی رہنما اپنی مرضی کے مطلب نکال لیتا ہے ، مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے پیپلز پارٹی کے سرپرائز کو کھودا پہاڑ نکلا چوہا قرار دے دیا ۔ شفقت محمود کا کہنا ہے آصف زرداری کے اعلان سے سب سے زیادہ نواز لیگ کو خوشی ہوئی ۔ یہاں کسی نے بات کی اور نواز لیگ کے طلال چودھری حساب چکانے نکلے ۔ ہر وقت تنقید کے تیر برسانے کو تیار رہتے ہیں ، پیپلز پارٹی کے سرپرائز کو کھودا پہاڑ نکلا چوہا قرار دے دیا ، کہتے ہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو پارلیمنٹ کے اندر آئیں یا باہر حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔ دوسری طرف صلح جو ، نرم خو ، خوش گفتار پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے “دنیا کامران خان کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ثابت ہو گیا آصف زرداری مک مکا اور فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ ناقدین کا کہنا ہے ہوا دیکھو اور ہوا کی رفتار دیکھو ، ابھی بحیرہ سیاست میں کئی طوفان برپا ہوں گے ۔
خبرنامہ
پیپلز پارٹی کا سرپرائز ”کھودا پہاڑ نکلا چوہا ”طلال
