اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سندھ کارڈ استعمال کرتی ہے ‘ وزیر اعلیٰ سندھ بجلی چوروں کو دھمکی دیتے جو ارکان اسمبلی کے پیچھے ہیں ‘ پیپلز پارٹی کے چور ٹولے نے 8 سال سندھ کے وسائل لوٹے ‘ جو کام صوبائی حکومت کو کرنا چاہیے تھے وہ وفاقی حکومت کر رہی ہے۔ جمعرات کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ سندھ کو ہمیشہ اس کے حق سے بڑھ کر دیا ہے۔ این ایف سی کا پیسہ سندھ میں کہاں جاتا ہے جو کام صوبائی حکومت کو کرنا چاہیے تھے وہ وفاقی حکومت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سندھ کارڈ استعمال کرتی ہے۔ کبھی بھٹو کے نام پرتو کبھی پانی کے نام پر سندھ کارڈ استعمال کرتی ہے۔ سندھ حکومت کی صحت ‘ تعلیم کی ذمہ داری ہم نے پوری کی ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ بجلی چوروں کو دھمکی دیتے جو ارکان اسمبلی کے پیچھے چھپے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چور ٹولے نے 8 سال سندھ کے وسائل لوٹے۔ ۔۔۔(رانا)
خبرنامہ
پیپلز پارٹی ہمیشہ سندھ کارڈ استعمال کرتی ہے، طلال چوہدری
