خبرنامہ

پی ٹی آئی اپنی جماعت کامنی ٹریل الیکشن کمیشن میں جمع کرائے: دانیال عزیز

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی جماعت کامنی ٹریل الیکشن کمیشن میں جمع کرائے،اداروں پرالزامات لگاناعمران خان کاوطیرہ ہے،عمران خان کوتوہین عدالت کانوٹس دیاگیاتھا،عمران خان اسٹے آرڈراورعدالت کے پیچھے چھپ رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کواحتساب کے لیے پکڑپکڑکرلائیں گے،پی ٹی آئی وکیل نے کہاوقت دے دیں،پھرمعافی مانگ لیں گے۔پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ پرسماعت کی،پی ٹی آئی اپنی جماعت کامنی ٹریل الیکشن کمیشن میں جمع کرائے،عمران خان کوتوہین عدالت کانوٹس دیاگیاتھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وکیل نے کہاوقت دے دیں،پھرمعافی مانگ لیں گے،اداروں پرالزامات لگاناعمران خان کاوطیرہ ہے،عمران خان اسٹے آرڈراورعدالت کے پیچھے چھپ رہے ہیں دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کواحتساب کے لیے پکڑپکڑکرلائیں گے،عمران خان بلیک میلنگ کابہانہ بناتے ہیں،عمران خان سے نڈوخان بننے کی کوشش کررہے ہیں،دستاویزات میں آرٹیکل 62،63 کاحوالہ دیاگیا۔۔۔۔(خ م)