کراچی (ملت +آئی این پی)وزیر اعظم نواز شریف نے جمعہ کو کراچی حیدر آباد موٹر وے منصوبہ کی افتتاحی تقریب میں تحریک انصاف کو کڑے ہاتھوں لے لیا‘ کسی لیڈر کا نام لئے بغیر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چارٹرڈ طیاروں میں اڑنے والوں کو سڑکوں کی ضرورت نہیں ‘ہمیں اپنی نئی نسل کو ایسے عناصر سے بچانا ہے جو نوجوانوں میں ہیجان پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں موٹر وے ایم 9 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارٹرڈ طیاروں میں اڑنے والوں کو سڑکوں کی ضرورت نہیں‘ہمیں اپنی نئی نسل کو ایسے عناصر سے بچانا ہے جو نوجوانوں میں ہیجان پیدا کرنا چاہتے ہیں، جب معیشت مستحکم ہوتی ہے اور نوجوانوں کو ملازمتیں اور کام ملتا ہے تو ان کا استحصال کرنا مشکل ہوجاتا ہے، معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے اور ساری دنیا اس کی معترف ہے، عالمی مالیاتی ادارے تسلیم کررہے ہیں
خبرنامہ
چارٹرڈ طیاروں میں اڑنے والوں کو سڑکوں کی ضرورت نہیں
