خبرنامہ

چشمہ تھری کا افتتاح قوم کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے: مریم

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی )وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چشمہ تھری کا افتتاح قوم کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے،حکومت کا 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو تین گھنٹے پر لانا بہت بڑا کارنامہ ہے،پاکستان کی ثقافت اور اقدار کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم نے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت سکولوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے،موجودہ حکومت صحت،تعلیم اور صنعت پر توجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔بدھ کو وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعت و تجارت کے شعبے کے ساتھ میرا دیرینہ تعلقات ہے،تعلیم ،صحت اور تجارت میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری حوصلہ افزا ہے،ماحول سازگار ہوگا تو ہماری صنعت ترقی کرے گی،صنعتی ترقی سے نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع میسرہونگے،ملک میں فلمی صنعت کی ترقی کیلئے بہت زیادہ گنجائش موجود ہے،نوجوانوں کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ثقافت اور اقدار کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،چشمہ تھری کا افتتاح قوم کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے اور حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب پر گامزن ہے،دہشتگردی کی دیمک ملک کیساتھ چمٹی ہوئی ہے،حکومت نے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے امن قائم کیا ہے،کراچی آپریشن سے شہر کی رونقیں بحال ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور نجی اور سرکاری شعبے کی شراکت داری کا دور ہے،صنعتی شعبے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایوان صنعت و تجارت مستقبل کے منصوبوں کیلئے تجاویزدیں،افراط زر کی شرح ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے اور ملک میں وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام پر کام جاری ہے،اسلام آباد کے سکولوں میں کمپیوٹر لیب نہیں تھیں اس پروگرام کے تحت سکولوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے بھی کام کیا جارہا ہے،وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت سہولتوں کی فراہمی کی جارہی ہے،دوسرے ملکوں میں نجی و سرکاری شعبے نے صحت کے شعبے میں متفقہ کام کیا گیا ہے،تاجروں کو چیلنجز پر قابو پانے کیلئے حکومت کا ساتھ دینا ہوگا اور موجودہ حکومت کا 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو تین گھنٹے پر لانا بہت بڑا کارنامہ ہے۔۔۔۔(خ م)