چوہدری نثار علی خان نے حیات بوسن کی خیریت دریافت کی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کی خیریت دریافت کی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سکندر حیات بوسن نے علالت کے بعد اجلاس میں شرکت کی۔ چوہدری نثار علی خان جب قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئے تو وہ سکندر حیات بوسن کے پاس گئے اور کچھ دیر ان کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے رہے اور ان کی صحت بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء شیخ آفتاب احمد ‘ میاں ریاض حسین پیرزادہ‘ سردار محمد یوسف‘ جاوید علی شاہ‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ‘ وزیر قانون محمود بشیر ورک اور دیگر کئی ارکان اسمبلی نے چوہدری نثار علی خان کا خیر مقدم کیا اور ان سے ملاقاتیں کیں۔