خبرنامہ

چوہدری نثار ہم شکل اور ہم نام قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے سے محروم

پشاور (ملت + آئی این پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ایک ہم شکل اور ہم نام بھی پی ایس ایل کا فائنل قذافی سٹیڈیم دیکھنے سے محروم ہو گیا ہے‘ ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکامی پر پی سی بی اور پنجاب بنک کے خلاف تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ہم شکل اور ہم نام سامنے آ گیا ہے جس کی نہ صرف شکل و ہیت بلکہ ڈریسنگ و چشمے بھی وفاقی وزیر داخلہ جیسے ہیں۔ نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں چوہدری نثار نے کہا کہ 3 دن تک بنک کے چکر لگائے مگر ٹکٹ نہیں ملا آخر ٹکٹ گئے کہاں کہیں بلیک میں تو نہیں بیچ دئیے گئے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ انہیں بڑی مایوسی ہوئی ہے ۔ وہ اس سارے معاملے کی تحقیقات کروائیں گے۔ ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکامی پر پی سی بی اور پنجاب بنک کے خلاف تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کر لی