خبرنامہ

چیئرمین سینیٹ نے اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا

چیئرمین سینیٹ نے اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا
اسلام آباد: (ملت آن لائن) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا میں متعلقہ وزراء کی عدم موجودگی پر ایجنڈا مکمل کرائے بغیر سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مردم شماری کے اعداد و شمار پر اس وقت ملک میں اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں اور متعلقہ وزیر اس وقت بیرون ملک ہیں، انہیں ملک میں موجود ہونا چاہئے تھا۔ چیئرمین نے کہا کہ آج ایجنڈے میں اس لئے کوئی حکومتی بزنس نہیں لیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزارت خزانہ سے متعلق سوالات کا جواب دینے کیلئے وہ موجود ہیں تاہم چیئرمین نے ان کی بات سننے سے انکار کر دیا اور ساتھ ہی اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔
جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مردم شماری کے اعداد و شمار پر اس وقت ملک میں اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں اور متعلقہ وزیر اس وقت بیرون ملک ہیں، انہیں ملک میں موجود ہونا چاہئے تھا۔ چیئرمین نے کہا کہ آج ایجنڈے میں اس لئے کوئی حکومتی بزنس نہیں لیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزارت خزانہ سے متعلق سوالات کا جواب دینے کیلئے وہ موجود ہیں تاہم چیئرمین نے ان کی بات سننے سے انکار کر دیا