اسلام آباد (ملت +آئی این پی) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کو تباہ کرنے کی ایک بہت بڑی سازش ہے،بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جونہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل افسوس فعل ہے،عالمی برادری بھارت کی جانب سے انسانی حقوق اور عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،ہماری افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہیں۔ پیر کو چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کو تباہ کرنے کی ایک بہت بڑی سازش ہے۔جنگ کسی بھی ملک کے حق میں نہیں ہے اور معاملات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جائے۔ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ،پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں۔
خبرنامہ
چیئرمین سینیٹ کی بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت
