خبرنامہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری پر اندرونی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر اندرونی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا،دوست ملک کو داخلی سیاست میں متنازعہ بنانا غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے،سی پیک پر تحفظات دور کرنے پر کے پی کے اسمبلی کے اسپیکر سے بات ہوئی ہے،عدالتی کارروائی سے کے پی کے کا اپنا نقصان ہوگا۔منگل کوایچ ای سی نے کے پی کے میں 13سے زائد تعلیمی منصوبے منظور کرلیے ہیں،پلاننگ کمیشن آف پاکستان اور یو ایس ایڈ کے درمیان توانائی کے مربوط نظام کا سمجھوتہ ہوا جس پر پلاننگ کمیشن کی طرف سے سیکرٹری پلاننگ نسیم کھوکھر نے سمجھوتے پردستخط کئے اور یو ایس ایڈ کی طرف سے مشن ڈائریکٹر جان گرو کے نے دستخط کیے،سمجھوتے کے تحت توانائی کی کارکردگی بڑھانے کیلئے سنٹر قائم کیا جائیگا۔اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر اندرونی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا،دوست ملک کو داخلی سیاست میں متنازعہ بنانا غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے،سی پیک پر تحفظات دور کرنے پر کے پی کے اسمبلی کے اسپیکر سے بات ہوئی ہے،عدالتی کارروائی سے کے پی کے کا اپنا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں منڈا ڈیم،داسو ڈیم اور قبائلی علاقوں میں ڈیموں پر کام ہورہا ہے،انڈس ہائی وے اور لواری ٹنل پر بھی کام جاری ہے،2018تک نیشنل گرڈ میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہوجائے گی اور توانائی پر گذشتہ تین سال میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔