پاکستان اور چین کے تعلقات میں اعتماد اور محبت کا رشتہ ہے ، اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کو ثقافتی طور پر قریب لائے گا، وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی کاچین کے 67ویں قومی دن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات موسم اور وقت کی قید سے آزاد ہیں ، چین کے ساتھ محبت ہمارے خون میں شامل ہے ، وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات میں اعتماد اور محبت کا رشتہ ہے ، اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کو ثقافتی طور پر قریب لائے گا۔ بدھ کو چین کے قیام کی 67ویں سالگرہ کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید ، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ چین کے ساتھ محبت لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی اور ہمارے تعلقات موسم اور وقت کی قید سے آزاد ہیں ، چین کے ساتھ محبت ہمارے خون میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے لئے خوشحالی کا ضامن ہے ۔ تقریب میں فنکاروں کی شرکت سے دونوں ملکوں کی ثقافت کو سمجھنے کا موقع ملے گا ۔ تقریب سے خطاب میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ اعتماد اور محبت کا رشتہ ہے ، راہداری منصوبہ دونوں ملکوں ثقافتی طور پر قریب لائے گا۔ انہون نے کہا کہ آج کے پروگرام سے دوطرفہ ثقافتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔
خبرنامہ
چین کے ساتھ محبت ہمارے خون میں شامل ہے،پرویز رشید
