خبرنامہ

ڈان لیکس کی آفیشل رپورٹ نہیں آئی اپوزیشن نے شور مچا رکھا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپوزیشن کو لولا لنگڑا قرار دیدیا۔ سب کو سرکاری رپورٹ کا انتظار کرنے کا مشورہ بھی دیا، کہتی ہیں پانامہ کیس کے بعد ڈان لیکس کو سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کپتان پر طنز کا نشتر چلایا کہ انہیں رونے کے سواء کچھ نہیں آتا۔ یہ بھی پڑھیں:۔ وزیر اعظم نے طارق فاطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کی منظوری دیدی: ذرائع وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ نواز شریف مقبول ترین لیڈر ہیں، زرداری دور میں جو کچھ ہوا عوام اچھی طرح جانتے ہیں، حکومت نے ساڑھے تین سال میں گزشتہ ادوار کا گند صاف کیا۔