خبرنامہ

کارکنان اپنی مرضی سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں، طارق فضل

اسلام آباد(ملت آن لائن)اسلام آباد میں جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ن لیگ کے کارکنان کی آمد پرمسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ کارکنان اپنی مرضی سے اظہار محبت اور یکجہتی کے لئے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت نے آئین و قانون کی حکمرانی کی مثال قائم کی ہے اور کارکنان نے کسی قسم کی بدنظمی کا مظاہرہ نہیں کیا۔طارق فضل نے کہا کہ میں یہاں ڈسپلن کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اگر پنڈی، اسلام آباد کے کارکنان کو دعوت دی جائے تو لاکھوں کا اجتماع ہوگا ۔