کامرہ میں کام کرنے والے گریڈ 17کے لیے کوارٹرز زیر تعمیر ہیں، رانا تنویر
اسلام آباد(ملت آن لائن) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بتایا ہے کہ کامرہ میں کام کرنے والے گریڈ 17 کے اور اس سے بالا آفسران کے لئے 115 فلیٹ زیر تعمیر ہیں، مالی سال 2016-17ء اور 2017-18ء میں گریڈ 16 اور زیریں کے لئے 372 کوارٹرز زیر تعمیر ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثریا اصغر کے سوال کے جواب میں وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بتایا کہ کامرہ میں کام کرنے والے ملازمین کہیں باہر یا پرائیویٹ رہائش نہیں رکھتے، گریڈ 17 کے اور اس سے بالا آفسران کے لئے 115 فلیٹ زیر تعمیر ہیں، مالی سال 2016-17ء اور 2017-18ء میں گریڈ 16 اور زیریں کے لئے 372 کوارٹرز زیر تعمیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ سیکورٹی کے ماحول میں سرکاری اداروں کی تنصیبات اور افراد کو خطرہ موجود ہے۔ عامرہ خان کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہم اس ادارے کو اس مقام تک لے جانا چاہتے ہیں کہ ہماری ضرورت یہاں ہی پوری ہو۔