لاہور (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی کینٹ کے ریلوے اسٹیشن کو اصل حالت میں بحال کر رہے ہیں،کراچی میں ریلوے ملازمین کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے40 ملین روپے جاری کر دئیے گئے ،پورٹ قاسم سے ساہیوال کول پاور پلانٹ تک کوئلے کی ترسیل سے ریلویز کے ریونیو میں ساڑھے 13 ارب کا اضافہ اور پانچ 5 ارب کا منافع ہو گا، کراچی اور سندھ کے شہری ہمارے لئے بہت اہم ہیں۔ وہ جمعرات کویہاں ریلوے ہیڈکوارٹرز میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے لئے پاکستان ریلویز نے ماہرین کی کمیٹی قائم کر دی، مکمل تعاون کر رہے ہیں،کراچی اور سندھ کے شہری ہمارے لئے بہت اہم ہیں، ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں،کراچی کینٹ کے ریلوے اسٹیشن کو اصل حالت میں بحال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے بعد کراچی سے لاہور کا سفر دس سے گیارہ گھنٹوں میں طے ہو گا،پورٹ قاسم سے ساہیوال کول پاور پلانٹ تک کوئلے کی ترسیل سے ریلویز کے ریونیو میں ساڑھے تیرہ ارب کا اضافہ ہو گا, 5 ارب منافع ہو گا۔کراچی میں ریلوے ملازمین کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے چالیس ملین جاری کر دئیے گئے۔گورنر سندھ محمد زبیرنے کہاکہ ریلوے کی بحالی اور ترقی خواجہ سعد رفیق کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
خبرنامہ
کراچی میں ریلوے ملازمین کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے40 ملین روپے جاری کر دئیے گئے
