خبرنامہ

کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے: نواز شریف

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے،حکومت سندھ کے عوام کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے،وفاق نے کراچی کے عوام کو گرین لائن ماس ٹرانزٹ منصوبے کا تحفہ دیا ہے،کراچی،حیدرآباد،موٹروے اور توانائی کے ترجیحی منصوبے سندھ کے عوام کیلئے تحفہ ہیں۔پیر کو ٹھٹھہ سے رکن قومی اسمبلی ایاز علی شیرازی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے عوام کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے،سکھر سے ملتان موٹروے سمیت بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیئے جارہے ہیں،کراچی،حیدرآباد،موٹروے اور توانائی کے ترجیحی منصوبے سندھ کے عوام کیلئے تحفہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کراچی کی عوام کیلئے ٹرانسپورٹ منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے،وفاق نے کراچی کے عوام کو گرین لائن ماس ٹرانزٹ منصوبے کا تحفہ دیا ہے،کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے۔وزیراعظم نے وفد کو کراچی کے عوام کی سماجی بہتری کیلئے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے دیہی علاقوں کی عوام پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں سید اعجاز شیرازی،شفقت شیرازی اور حاجی حنیف شامل ہیں۔۔۔۔(خ م)