اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ کرپشن کا بادشاہ بھی کرپشن کی باتیں کرے تو سو رج مغرب سے نکلنے والی بات ہے۔ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کی دودھ شہد کی نہروں کا جواب عوام نے الیکشن میں دیا۔ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ پختونوں کی نمائندگی کی اور حقوق دلائے ‘ پختونوں کے بلاک شناختی کارڈز کا 15 سالہ پرانا مسئلہ بھی (ن) لیگ نے حل کیا ‘ پشاور تا کابل موٹر وے بھی (ن) لیگ کی پختون دوست پالیسی کا مظہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے بیانات کے ردعمل میں مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ کرپشن کا بادشاہ بھی کرپشن کی باتیں کرے تو سورج مغرب سے نکلنے والی بات ہے۔ پشاور تا کابل موٹر وے بھی (ن) لیگ کی پختون دوست پالیسی کا مظہر ہے۔ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ پختونوں کی نمائندگی کی اور حقوق دلائے۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کے بلاک شناختی کارڈز کا 15 سالہ پرانا مسئلہ بھی (ن) لیگ نے حل کیا۔ پشاور مسلم لیگ(ن) کا گڑھ رہاہے اور اب دوبارہ بھی گڑھ بنے گا۔ کے پی میں عمران خان کو برتے گئے سلوک کا جواب بھی الیکشن میں ملے گا۔ کے پی میں پیپلز پارٹی کی دودھ ‘ شہد کی نہروں کا جواب عوام نے الیکشن میں دیا۔ ۔۔۔(رانا)
خبرنامہ
کرپشن کا بادشاہ بھی کرپشن کی باتیں کرے تو سو رج مغرب سے نکلنے والی بات ہے: عباسی
