فیصل آباد (ملت + آئی این پی) صوبائی وزیر قا نون پنجاب رانا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان کو ترقیاتی منصوبوں کا فتتاح کرنے کیلئے تو نہیں البتہ کسی پا گل خا نے کا افتتاح کروانا ہوا تو ضرور بلا ئیں گے۔عمران نے پو رے ملک میں افراتفری پھیلا رکھی ہے،شیخ رشید سیاسی یتم ہیں اسلئے انکی کسی بات کا برا نہیں مناتے ، شیخ رشید 2018کے الیکشن میں سیا سی موت مارے جا ئیں گے۔ وہ اتوار کو فیصل آباد میں جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کی افتتا حی تقریب سے خطا ب کر رہے تھے۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ 200 بیڈ پر مشتمل جنرل ہسپتال سمن آباد ایک ارب روہے کی لا گت سے تعمیر ہو رہا ہے۔ مریضوں کے ٹیسٹوں کے لیے ہر قسم کی مشینری خریدی جا رہی ہے تمام ڈا کٹرز مریضوں کو اس طرح دیکھیں جیسے وہ کسی اپنے کو دکھتے ہیں کسی قسم کو تاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی اور نہ کوتا ہی کر نے والوں کو برداشت کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے پو رے ملک میں افراتفری پھیلا رکھی ہے اس کے با وجود پنجاب میں ریکارڈ ترقیا تی کام ہو ئے سی پیک منصوبہ اس کا منہ بو لتا ثبوت ہے ،دھرنے دینے والاٹو لہ بتا ئے کہ خیبر پختون خواہ میں انہوں نے کیا کام کیا۔انہوں نے کہا کہ ان عقل کے اندھوں سے کو ئی پو چھے فیتے وہی کاٹتا ہے جس نے کوئی کام کیا ہو، ہم عمران خان کو فیتہ کا ٹنے کے لیے نہیں لے جا سکتے ،ہاں اگر کسی پا گل خا نے کا افتتاح کروانا ہوا تو اسے ضرور بلا ئیں گے،انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی کسی با ت کا برا منا یا نہ ہی جواب دینا مناسب سمجھا ،اس لیے کہ ہم سیا سی یتیموں پر شفقت کا ہا تھ رکھتے ہیں ۔وہ 2018کے الیکشن میں سیا سی موت مارے جا ئیں گے فیصل آباد کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا ئے گی اس میں کسی قسم کی کو ئی رکا وٹ برداشت نہیں کی جا ئے گی۔
خبرنامہ
کسی پا گل خا نے کا افتتاح کروانا ہوا تو ضرور بلا ئیں گے: رانا ثنا