اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کسی کو کسی قسم کے سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہے ‘ ضلع ٹھٹھہ میں محمد خاص خیلی سکیم پر کام جاری ہے ‘ کنٹریکٹرز کے خلاف شکایات تھی ‘ وہ مفرور ہو گیا ہے ‘ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ‘ ایک ماہ میں جام خاص خیلی ‘ محمد خاص خیلی اور منگر خان پلیجو کی تینوں سکیموں پر کام مکمل کر لیں گے۔ جمعہ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں سینیٹر سسی پلیجو کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کیا۔ سینیٹر سسی پلیجو نے کہاکہ ضلع ٹھٹھہ میں وزارت پانی و بجلی کی تین سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے اور مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان سکیموں پر 2012ء میں عملدرآمد کرانے کیلئے ورک آرڈر جاری کیا گیا تھا۔
خبرنامہ
کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہے: عابد
