اسلام آ باد (ملت آن لائن + آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاکہ کشمیری عوام کی تحریک آ زادی کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں معصوم لو گوں کے خلاف اندھی طاقت استعمال کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں طالب علموں اور نوجوانوں کے خلاف باقاعدہ جنگ شروع کر دی ، مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کو مسترد کرنےِ بارے کشمیریوں نے مرضی ظاہر کردی ،مقبوضہ کشمیر سے لیک شدہ ویڈیو بھارت کے کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا ثبوت ہیں ،پاکستان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا معاملہ تمام فورمز پر اجاگر کرے گا،عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی نسل کشی رکوانے کامطالبہ کرتے ہیں،امریکہ میں نئی انتظامیہ ہے جس کے ساتھ باہمی تعلقات کے تناظر میں مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں،امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ پاکستان کے دوران ملاقاتوں میں زیادہ تر علاقائی سلامتی پر بات چیت ہوئی ،داعش کا پاکستان میں کوئی منظم وجود نہیں۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی کا معاملہ مختلف مواقع پر بھارتی قیادت سے اٹھایا ہے۔سوامی آسیم آنندنے عوامی مقامات پر اعتراف کیا کہ وہ سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ کرنل پروہت کے سسمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی میں ملوث ہونے کا بیان دیا۔کل بھوشن یادیو ایک بھارتی جاسوس تھا ۔ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کو مسترد کرنےِ کشمیریوں کی مرضی کی عکاسی ہوتی ہے۔بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں طلبا کے خلاف مکمل جنگ شروع کر دی ہے۔بھارت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کی بھرپور خلاف ورزی کر رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر سے لیک شدہ ویڈیو بھارت کے کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا ثبوت ہیں۔ہم کشمیریوں کی بھرپور سیاسی, اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہیں۔ پاکستان کی سیاحت کے فروغ پر باقاعدہ پالیسی موجود ہے۔سیاحت کے فروغ کے لئے یہاں مخصوص ٹور ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔بھارت کل بھوشن یادیو کے سزاے کے بعد تمام بات چیت کو روک رہا ہے۔بھارت کی جانب سے بھارت میں اپنی سزا مکمل کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو روک لینا مایوس کن ہے ۔کل بھوشن یادیو نے بیشمار پاکستانیوں کے قتل کا ذمہ دار ہے۔بھارت کے ساتھ قیدیوں تک رسائی کا معاہدہ موجود ہے۔تاہم اس معاہدہ کے مخصوص شق کے تحت تخریب کاروں کا کیس ٹو کیس فیصلہ کیا جاتا ہے۔او آئی سی نے ہمیشہ کشمیر کاز کی بھرپور حمایت کی ہے۔او آئی سی کا کشمیر پر ایک 5 رکنی کانٹکٹ گروپ ہے۔او آئی سی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فاینڈنگ مشن بھیجنے کا دوبارہ مطالبہ کیا ہے۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے اپنے دورے میں بھی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا زکر کیا۔پاکستان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا معاملہ تمام فورمز پر اجاگر کرے گا۔عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی نسل کشی رکوانے کامطالبہ کرتے ہیں۔بھارت قابض افواج کے ہاتھوں 8 جولائی کے بعد سے 2 سو کشمیری شہید ہوے۔8 ہزار سے زائد. کشمیری ان مظالم کے نتیجہ میں زخمی ہوے۔بھارت افواج جان بوجھ کر کشمیریوں کی بینائی ختم کر رہی ہیں۔حالیہ واقعات بھارت افواج کی کشمیری عوام کی بینائی کو ختم کرنے کی اجتماعی کوشیشوں کا نتیجہ ہیں۔جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کی افغانستان میں خفیہ پناہ گاہیں ہیں۔وہ ان خفیہ پناہ گاہوں سے پاکستان کے خلاف کاروائیاں کرتی ہیں ۔ بیرون ممالک پاکستانیوں کی اسیری کی معلومات پر فوری متعلقہ حکومت سے معلومات حاصل کر کہ ان کی مدد کی کوشیش کی جاتی ہے۔لیبیا میں کسی بھی مقید پاکستانی کے حوالے سے معلومات کے حصول کی کوشیش کر رہے ہیں۔ہم بیرون ممالک پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کی کوشیش کرتے ہیں۔امریکہ میں نئی انتظامیہ ہے جس کے ساتھ باہمی تعلقات کے تناظر میں مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔نئی امریکی انتظامیہ کا یہ پہلا اعلی سطح کا دورہ تھا۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر کے دورہ پاکستان کے دوران ملاقاتوں میں زیادہ تر علاقائی سلامتی پر بات چیت ہوئی۔اس بات پر غور کیا گیا کہ کس طرح پاکستان اور امریکہ مل کر افغانستان میں قیام امن کی کوشیش کر سکتے ہیں۔ملاقاتوں میں مسلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیا گیا۔ان ملاقاتوں کے دوران امریکی حکومت نے انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ نئی امریکی انتظامیہ افغانستان میں اپنی پالیسی پر نظرثانی کر رہی ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے حوالے سے ابھی کوئی چیز حتمی طور پر طے نہیں کی گئی۔داعش کا پاکستان میں کوئی منظم وجود نہیں۔ پکڑے جانے والے دہشت گردوں نے رضاکارانہ داعش کا نام استعمال کیا۔افغانستان میں داعش کے وجود ایک منظم شکل میں موجود ہے۔لیفٹننٹ کرنل ر حبیب ظاہر 6 اپریل سے لمبینی نیپال سے لاپتہ ہیں۔آن کو جعلی ای میل کے زریعہ پھنسایا گیا۔معاملہ میں دشمن ایجنسیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔حبیب ظاہر کے لئے ٹکٹ بک کرنے, ان کے لئے کمرہ کراے پر لینے اور ان کا استقبال کرنے والے بھارتی شہری نکلے ہیں ۔ ماسکو. میں مذاکرات افغانستان میں قیام امن کی خاطر تھے۔ان مزاکرات میں افغانستان حکومت نے بھی حصہ لیا۔
خبرنامہ
کشمیری عوام کی تحریک آ زادی کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان
