نیویارک (ملت+آئی این پی )اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کیلئے دباؤبڑھارہے ہیں، اگلے چند ہفتوں میں سیکیورٹی کونسل ارکان سے مشاورت ہوگی،وزیراعظم نے عالمی لیڈروں کوبھی مسئلہ کشمیر پرنوٹس لینے کاکہاتھا،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندہونی چاہئیں، پاک بھارت کشیدگی سے خطے کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے، بھارتی کشیدگی پرامریکا میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کیلئے دباؤبڑھارہے ہیں، اگلے چند ہفتوں میں سیکیورٹی کونسل ارکان سے مشاورت ہوگی، اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کے لئے ارکان سے مشاورت ہوگی،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق مختلف فورم پر کوششیں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے خطے کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے، بھارتی کشیدگی پرامریکا میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانکی مون نے2 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پرافسوس کااظہار کیا، بھارت کشیدگی بڑھارہاہے، کشیدگی سے پوری دنیاکے امن کوبھی خطرہ ہے۔
خبرنامہ
کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کیلئے دباؤبڑھارہے ہیں، ملیحہ لودھی
