خبرنامہ

کلبھوشن یادیو کی سزا قانونی لحاظ سے بالکل صحیح ہے: طلعت مسعود

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) سینئر تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا قانونی لحاظ سے بالکل صحیح ہے لیکن سفارتی اور سیاسی پہلو کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا،پاکستان اور بھارت کے تعلقات پہلے ہی کافی کشیدہ ہیں،تعلقات میں اور کشیدگی آئے گی،بھارت اس پر بہت شور مچائے گا۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلعت مسعود نے کہا کہ قانونی لحاظ سے تو بالکل صحیح ہے کیونکہ اس نے خود مان لیا تھا لیکن سا تھ ساتھ سفارتی اور سیاسی پہلو کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا،بھارت بہت شور مچائے گا اور اس پر عمل ہوا تو پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے سیاسی اور سفارتی پہلو کافی پیچیدہ ہیں،پاکستان اور بھارت کے تعلقات پہلے ہی کافی کشیدہ ہیں،تعلقات میں اور کشیدگی آئے گی۔