کویت سٹی (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کویت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں ، معیشت ،زراعت ، توانائی اور دفاع میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، کویتی سرمایہ کار پاکستان میں بہترین مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ منگل کو امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کویت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں ، پاکستان کویت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے ۔ دورے کے دوران وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے سپیکر سے مفید ملاقاتیں ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ امری کویت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر مشکور ہیں ، معیشت، زراعت، توانائی اور دفاع میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ کویتی سرمایہ کار پاکستان میں بہترین مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ اس موقع پر وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور مفتاح اسماعیل بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ (ن م)
خبرنامہ
کویت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں: وزیر اعظم
