خبرنامہ

کھوکھلی تبدیلی کا نعرہ مسلم لیگ (ن) کا منشور نہیں،طارق فضل چوہدری

کھوکھلی تبدیلی کا نعرہ مسلم لیگ (ن) کا منشور نہیں،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نعروں اور سیاسی ایجنڈوں کی بنیاد پر کھوکھلی تبدیلی کا نعرہ مسلم لیگ (ن) کا منشور نہیں‘ قومی اسمبلی میں سوال اٹھایا گیا کہ پمز ہسپتال میں وینٹیلیرز نہیں ہیں‘ پمز میں ایک سو سے زائد وینٹی لیٹرز موجود ہیں جو قابل استعمال ہیں ہم عملی طور پر تبدیلی لانے کے قائل ہیں۔ بدھ کو وزیر مملکت کیڈ نے پمز ہسپتال میں میڈیکل وارڈ 4کیاپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔ طارق فضل چوہدری نے پمز ہسپتال میں فورینزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت کیڈ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پمز ہسپتال میں ان دو وارڈز کا افتتاح ایک تاریخی قدم ہے۔ پورے خطے میں پمز ہسپتال کی سروسز کا کوئی نعم البدل نہیں۔ پمز ہسپتال میں صرف اسلام آباد نہیں بہت سے دوسرے شہروں سے مریض آتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں سوال اٹھایا گیا کہ پمز میں وینٹی لیٹرز نہیں ہیں پمز میں ایک سو سے زائد وینٹی لیٹرز موجود ہیں جو قابل استعمال ہیں ہم عملی طور پر تبدیلی لانے کے قائل ہیں۔ نعروں اور سیاسی ایجنڈوں کی بنیاد پر کھوکھلی تبدیلی کا نعرہ مسلم لیگ (ن) کا منشور نہیں۔