خبرنامہ

کھیل صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں ، صدرمملکت

پیغامِ پاکستان...یاسر پیر زادہ

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) صدر مملکت ممون حسین نے کہا کہ کھیل صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں ، سوچنے کے عمل میں وسعت پیدا کرتے ہیں اور معاشرے میں صبر و ڈسپلن کی اقدار کو پیدا کرتے ہیں ۔صدر مملکت نے کہاکہ حکومت ملک میں کھیلوں کے صحت مندکلچر کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کا کامیاب انعقاد اس طرف ایک قدم ہے ۔صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں جلد کرکٹ ہی نہیں بلکہ کھیلوں کے دیگر بین الاقوامی مقابلے بھی ہوں ہوں ۔ صدر مملکت نے پی ایس ایل فائنل کامیابی سے لاہور میں کرانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئر مین ، پی ایس ایل نجم سیٹھی کو مبارک باد دی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران لوگوں کا جوش و جذبہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف قوم کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ صدر مملکت نے اچھا کھیل پیش کرنے پر پی ایس ایل کی تمام ٹیموں اور پشاور زلمی کو ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارک باد دی ۔صدر مملکت نے فائنل میچ کے دوران شاندار انتظامات اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر حکومت پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہا ۔