خبرنامہ

کیا عمران خان نے گدھا گاڑی پر رقم لندن منتقل کی :طلال چودھری

اسلام آباد (ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کیا انہوں نے گدھا گاڑی پر رقم لندن منتقل کی تھی ، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ لندن میں نہ تو عمران خان کا اکائونٹ ہے اور نہ ہی ان کی سابق بیوی جمائما خان کا اکائونٹ ہے ، انہوں نے کہا کہ لندن میں بلیک کیپ سروس کا نام تو سنا ہے لیکن ڈونکی کیپ کا نام نہیں سنا ، یہ کون سی گدھا سروس تھی جس پر پیسے رکھ کر لندن لے جائے گئے ، انہوں نے کہا کہ جب قطری خط آیا تو عمران خان نے بہت شور مچایا تھا اب جب راشد علی خان کا خط آیا ہے تو اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ خط لکھنے والا راشد خان اگر جمائما خان کا رشتہ دار ہے تو اس حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے یا پھر اس کے بارے میں بتایا جائے کہ اس کی حقیقت کیا ہے ۔